پاکستان عوامی تحریک لاہور کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف آج احتجاجی ریلی نکالے گی

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری پرامن احتجاجی ریلی سے ٹیلیفونک خطاب کرینگے

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے تحت آج (اتوار) لاہور ریلوے سٹیشن تا لکشمی چوک کرپٹ انتخابی نظام، جھوٹی جمہوریت، جعلی سکروٹنی اور مک مکا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری پرامن احتجاجی ریلی سے ٹیلیفونک خطاب کرینگے۔ پرامن ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کرینگے جبکہ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر، تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد احمد طاہر، حفیظ اللہ جاوید، پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی ناظمہ ارشاد اقبال بھی ریلی میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک وطن عزیز کی بقا، ترقی اور عوامی خوشحالی کے دشمن انتخابی نظام کو کلیتاً مسترد کر چکی ہے۔ پرامن احتجاجی ریلی کرپٹ نظام انتخاب غیر آئینی الیکشن کمیشن اور دھاندلی کو تحفظ دینے کے مکروہ رویے کے خلاف ہو گی جس میں بڑے بڑے ادارے بھی ملوث ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top