موجودہ عوام دشمن انتخابی نظام فکر اقبال رحمۃ اللہ علیہ سے متصادم ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری

پاکستان کی کشتی طاقتوروں کے تھپیڑوں کے سپرد ہے اسکی کوئی سمت ہے نہ منزل۔ ڈاکٹر طاہر القادری
پاکستان کی نظریاتی سرحدوں میں نقب لگانے والوں نے اسکے جغرافیے کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے
حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یوم وصال پر قوم کے نام پیغام

پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یوم وصال پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 11 مئی کو نام نہاد الیکشن کے تماشے کو سب دیکھ لیں گے کہ جمہوریت کے نام پر اس ملک کے عوام کے ساتھ ایک بار پھر کتنا بڑا دھوکہ اور فراڈ ہوا۔ اس فرسودہ نظام انتخاب اور غیر حقیقی جمہوریت نے ان غریب عوام کو سوائے بھوک، افلاس، بے روز گاری، دہشت گردی اور عدم تحفظ کے اور کیا دیا ہے۔ پچھلے 65 سالوں سے پاکستان کی کشتی طاقتوروں کے تھپیڑوں کے سپرد ہے اسکی کوئی سمت ہے نہ منزل۔ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں میں نقب لگانے والوں نے اسکے جغرافیے کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ پاکستان کو ان مشکل حالات تک پہنچانے والا کوئی اور نہیں کرپٹ انتخابی نظام اور اس نظام کے تحت منتخب ہونیوالے نااہل سیاستدان ہیں۔

انہوں نے کہا جس ملک کو جنوبی ایشیاء کا لیڈر ہونا چاہیے تھا وہ معاشی اور سیاسی لحاظ سے اس قدر کمزور بنا دیا گیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کرنے میں بھی آزاد نہیں رہا۔ یہ سب اس لئے ہے کہ ہم نے اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی فکر سے ناطہ توڑ لیا ہے۔ موجودہ انتخابی نظام فکر اقبال رحمۃ اللہ علیہ سے متصادم ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم فکر اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق اپنی ترجیحات طے کریں۔ ہماری بنیادی پالیسیوں کے خدوخال اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی سوچ سے ہم آہنگ ہو جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم زوال سے پلٹ کر ترقی کا سفر نہ شروع کر سکیں۔ اقبال کے پیغام خودی سے رہنمائی لے کر غلامی سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام امانت، دیانت، ستھری سیاست، آئین و قانون اور عدل و انصاف کے دشمن موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کو مسترد کر دیں۔ قوم کو شعور بیدار کر کے کھرے کھوٹے میں پہچان کرنا ہو گی تبھی فیصلے ملکی مفاد میں ہو سکیں گے۔ قوم کو قبل از وقت آگاہ کر رہا ہوں کہ موجودہ نظام کے تحت ووٹ ڈالنا کرپشن کا ساتھ دینا ہو گا۔ اس جرم کی بجائے شعور و آگہی کی چھتری کے سائے تلے 11 مئی کو پاکستان عوامی تحریک کے پرامن دھرنوں میں شریک ہو کر پوری دنیا کو حقیقی جمہوری شعور کا ثبوت دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top