اسلام آباد کے معروف سیاسی و سماجی رہنما فاروق بٹ عوامی تحریک این اے 48 کے صدر بن گئے

شاہد شنواری اپنی نجی مصروفیات کے باعث سینیئر نائب صدر کے عہدے پر کام کریں گے

پاکستان عوامی تحریک این اے 48 کی تنظیم نو کر دی گئی جس کے مطابق اسلام آباد کے معروف سیاسی و سماجی رہنما عوامی تحریک کے دیرینہ کارکن فاروق بٹ عوامی تحریک این اے 48 کے صدر منتخب ہوگئے۔

اس موقع پر امیر تحریک پنجاب احمدنوازانجم، شاہد شنواری، غضنفر کھوکھر، ابرار رضا ایڈووکیٹ، عرفان طاہر، انصار ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔ سابق صدر شاہد شنواری اپنی نجی مصروفیات کے باعث سینیئر نائب صدر کے عہدے پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

اس موقع پر فاروق بٹ نے کہا کہ وہ اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور عوامی تحریک کو سیکٹر کی سطح تک متحرک کرنے کے لئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کریں گے۔ انہوں نے تمام عہدیداران و کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کو ہونے والے دھرنے کوکامیاب بنانے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top