برطانیہ: ’’پاکستان اور حقیقی جمہوریت‘‘ کانفرنس 4 مئی کو برمنگھم میں ہو گی، ڈاکٹر طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے

برطانیہ ( نوید احمد اندلسی) منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیر اہتمام پاکستان اور حقیقی جمہوریت کے عنوان سے کانفرنس 4 مئی 2013 بروز ہفتہ دن 1بجے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہو گی جس میں برطانیہ سمیت یورپ کے تمام ممالک سے منہاج القرآن کے رفقاء و عہدیداران اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بڑی تعداد شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔

اس کانفرنس کا مقصد برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں رائج فرسودہ اور کرپٹ نظام کی خرابیوں، گزشتہ کئی دہائیوں سے وطن عزیز میں سے جاری لوٹ کھسوٹ، جھوٹی جمہوریت اور آئندہ انتخابات میں مُک مکا اور اس سے قبل ہونے والی جعلی سکروٹنی کے بارے آگاہ کرنا اور پاکستان میں حقیقی تبدیلی، سٹیٹس کو کے خاتمے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر قیادت منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے منشور سے آگاہ کرنا ہے۔

کانفرنس کے انعقاد کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ نے برمنگھم شہر میں واقع نیو بنگلے ہال کا انتخاب کیا ہے جہاں برطانیہ کے علاوہ مختلف شہروں اور یورپی ممالک سپین، فرانس، ہالینڈ، بیلجیئم، ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فن لینڈ، جرمنی، سوئٹزر لینڈ، اٹلی، یونان اور آسٹریا سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء و وابستگان اور عوام الناس ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top