پاکپتن شریف: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام سٹی میرج لان میں مورخہ 24 اپریل 2013 کو عظیم الشان ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈویژن عبد اللطیف مدنی صاحب نے کی۔ مرکزی قائدین کا ورکرز کنونشن پہنچنے سے پہلے مختلف مقامات پر پرجوش استقبال کیا گیا۔ تحصیل نور پور میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض و دیگر مہمانان گرامی کا استقبال تحصیل نور پور کی مقامی قیادت نے کیا، اس کے بعد قافلہ ملکہ ہانس پہنچا جہاں سے ملکہ ہانس کی تمام تنظیمات نے قافلہ شریک ہو کر قائدین کو پاکپتن شریف لائے۔ جمال چوک پاکپتن پہنچنے پر تحصیلی تنظیم، M.S.M اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے قائدین کا شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں سٹی میرج لان لائے، جہاں امیر تحریک پاکپتن رانا منظور علی، صدر تحریک منہاج القرآن پاکپتن شیخ محمد اشرف حیدری، صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل عارفوالہ عبدالعزیز جوئیہ، ڈاکٹر رفیق احمد یاسر صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل نور پور و دیگر قائدین نے انہیں خوش آمدید کہا۔

ورکرز کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد شوکت نے حاصل کی بعد ازاں منہاج نعت کونسل کے صدر اظہر امین فریدی نے انتہائی خوبصورت انداز میں آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کرتے ہوئے ہدیہ نعت پیش کی۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے تمام مقامی قائدین و ورکرز کو کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ جہاں انہوں ورکرز کنونش سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف ہے نہ کہ کسی بھی شخصیت کے خلاف۔ اس کرپٹ نظام کو تبدیل کئے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت بحال نہیں ہو سکتی۔ اس نظام کے تحت ہونے والے انتخابات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ وہی لوگ ایک دفعہ پھر اسمبلیوں کا حصہ بنیں گے اور عوام کی تقدیر نہیں بدلی جا سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن والے دن تحریکی کارکنان و عوام اس کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف ہونے والے پر امن دھرنے میں بھرپور شرکت کریں۔ کنونش کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top