پاکپتن شریف: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام سٹی میرج لان میں مورخہ 24 اپریل 2013 کو عظیم الشان ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈویژن عبد اللطیف مدنی صاحب نے کی۔ مرکزی قائدین کا ورکرز کنونشن پہنچنے سے پہلے مختلف مقامات پر پرجوش استقبال کیا گیا۔ تحصیل نور پور میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض و دیگر مہمانان گرامی کا استقبال تحصیل نور پور کی مقامی قیادت نے کیا، اس کے بعد قافلہ ملکہ ہانس پہنچا جہاں سے ملکہ ہانس کی تمام تنظیمات نے قافلہ شریک ہو کر قائدین کو پاکپتن شریف لائے۔ جمال چوک پاکپتن پہنچنے پر تحصیلی تنظیم، M.S.M اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے قائدین کا شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں سٹی میرج لان لائے، جہاں امیر تحریک پاکپتن رانا منظور علی، صدر تحریک منہاج القرآن پاکپتن شیخ محمد اشرف حیدری، صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل عارفوالہ عبدالعزیز جوئیہ، ڈاکٹر رفیق احمد یاسر صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل نور پور و دیگر قائدین نے انہیں خوش آمدید کہا۔
تبصرہ