انتخابی ڈرامہ عوام کاسب سے بڑا دشمن ہے۔ راجہ منیر اعجاز

الیکشن کمیشن کا نہ کوئی ضابطہ ہے اور نہ کوئی اخلاق

پاکستان عوامی تحریک این اے 49 کے جنرل سیکرٹری راجہ منیر اعجاز نے کہا ہے کہ 11 مئی کو ہونے والا الیکشن ڈرامہ ہی عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے، الیکشن کمیشن واضح احکامات کے باوجود سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیسے کا بے دریغ استعمال الیکشن کمیشن کے بے اختیار ہونے کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا نہ کوئی ضابطہ ہے اور نہ کوئی اخلاق بلکہ انتخابی قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ ایسا الیکشن جس میں امیدوار کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کر کے پارلیمنٹ میں پہنچتا ہے یہ الیکشن ہی دراصل پاکستان کے 18 کروڑ عوام کا اصل دشمن ہے جس سے نجات کے لئے پاکستان عوامی تحریک برسرپیکار ہے اور 11 مئی کے الیکشن ڈرامے کو بے نقاب کرنے کے لئے میدان عمل میں ہے اور 11 مئی کو دنیا دیکھے گی کہ پاکستانی قوم میں شعور وآگہی کی کمی نہیں ہے پاکستانی عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے الیکشن ڈرامے کو مسترد کر دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علی پور فراش، ترلائی، کرال چول میں کارنر میٹنگز میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اسلام آباد کے عوام سے اپیل کی کہ عوام عرصہ دراز سے نام نہاد جمہوریت کے ٹھیکیداروں کو کامیاب کروا کے اسمبلیوں تک پہنچا رہے ہیں لیکن عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں، انہوں نے کہا کہ اس بار اسلام آباد کے عوام سیاسی مداریوں کے چکر میں نہیں آئیں گے اور الیکشن والے دن ووٹ ڈالنے کی بجائے عوامی تحریک کے دھرنے میں شامل ہو کر اس عوام دشمن نظام کو مسترد کر دیں گے۔ کیونکہ تبدیلی ووٹ ڈال کر اس نظام کاحصہ بننے سے نہیں کرپٹ اور فرسودہ نظام کو مسترد کرنے سے آئے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top