منہاج ماڈل سکول میرپورآزاد کشمیر کی طالبہ کی ایلیمنٹری بورڈ میں نمایاں کارکردگی

ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور آزاد کشمیر نے اپنے نتائج کا اعلان مقامی ہوٹل میں ایک پُروقار تقریب میں کیا۔ جس میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ تعلیم آزادکشمیر میاں عبدالوحید تھے۔ منہاج ماڈل سکول میرپور کی طالبہ میمنت طیبہ نے جماعت ہشتم میں 788 نمبر حاصل کر کے پوزیشن حاصل کی اور انعام و شیلڈ کی حقدار ٹھہری۔

شیلڈ وصول کرنے کے بعد میمنت طیبہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی شاندار کامیابی دن رات کی محنت، اساتذہ کی بھرپور راہنمائی اور والدین کی خصوصی دعائوں کا ثمر ہے۔ طالبہ نے بتایا کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے علم و امن کے ویژن کو عام کرنے کیلئے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و ملت کا نام روشن کرنا چاہتی ہے۔

بارگاہ خداوندی کے فضل و کرم اور آقا کریم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے نعلین پاک کا صدقہ منہاج ماڈل سکول میرپور کے طلباء و طالبات نے سکول کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اعلیٰ نمبر حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top