منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر زاہدی حقیقی جمہوریت کانفرنس (برمنگھم) میں شرکت کریں گے

مورخہ: 01 مئی 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر اور منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر زاہدی مورخہ 4 مئی 2013 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام برمنگھم میں منعقد ہونے والی "پاکستان اور حقیقی جمہوریت کانفرنس" میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے گزشتہ اتوار کو منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری اور نوید احمد اندلسی سے ملاقات میں اپنی شرکت کی تصدیق کی۔ اس موقع پر انہوں نے یورپین ممالک اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی میں بیدارئ شعور کے لیے منہاج القرآن برطانیہ کو اس اہم کانفرنس کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ منہاج القرآن برطانیہ کے تحت منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے اور اس کانفرنس کا مقصد برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں رائج فرسودہ اور کرپٹ نظام کی خرابیوں کی نشاندہی کرنا، گزشتہ کئی دہائیوں وطن عزیز میں سے جاری لوٹ کھسوٹ، جھوٹی جمہوریت اور آئندہ انتخابات میں مک مکا اور اس سے قبل ہونے والی جعلی سکروٹنی کے بارے آگاہ کرنا اور پاکستان میں سٹیٹس کو کے خاتمے، حقیقی تبدیلی کے حصول، قیام امن اور خوشحالی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر قیادت منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے منشور سے آگاہ کرنا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top