پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیراہتمام انتخابی نظام کے خلاف موٹرسائیکل ریلی کل ہوگی۔ غلام علی خان

مورخہ: 01 مئی 2013ء

ریلی جی الیون مرکز سے آبپارہ تک ہوگی، عوامی تحریک اسلام آباد کے قائدین قیادت کریں گے

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد میڈیا سیکرٹری غلام علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیراہتمام کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر فاروق بٹ، تحریک منہاج القرآن کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری غضنفر کھوکھر اور آرگنائزر انصار ملک کریں گے۔

ریلی جی الیون مرکزسے شروع ہو کر آبپارہ چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کا مقصد 11 مئی کو الیکشن ڈے کو ہونے والے دھرنے اور انتخابی نظام کی خرابیوں سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top