تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے ناظم ظفر اقبال سے ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض کی تعزیت

مورخہ: 01 مئی 2013ء
تحریک منہاج القراآن الہ آباد کے ناظم شیخ ظفر اقبال جنید کے بھائی اور محمد نواز شریف منہاجین کے چچا بابا نور محمد قادری نوشاہی گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی رحلت پرناظم اعلیِ شیخ زاہد فیاض یکم مئی 2013ء کو مرکزی قائدین کے وفد کے ساتھ لاہور سے الہ آباد گئے، جہاں انہوں نے نواحی گاوں موضع رسول پور پوہلیکے جا کر شیخ ظفر اقبال جنید اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔ وفد میں ضلعی کوارڈینٹر قصور اشتیاق حنیف مغل، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء راجہ ندیم بھی شامل تھے۔ منہاج القرآن الہ اآباد کے صدر ڈاکٹر ناصر شکیل، ناظم علماء کونسل الہ اآباد مولانا محمد شوکت، منہاج القرآن رسول پور کے رہنماء شیخ طفیل، چوہدری عبدالشکور، عبدالغفور چوہدری اور نواز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شیخ زاہد فیاض نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بابا نور محمد قادری نوشاہی نے ہمیشہ منہاج القرآن سے عملی محبت کا اظہار کیا، جس کی وجہ سے الہ آباد اور گردونواح میں منہاج القرآن کے کام کو فروغ ملا۔ آخر میں شیخ ظفر اقبال جنید اور محمد نواز شریف نے شیخ زاہد فیاض کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top