شاہ کوٹ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام نظام بدلو ریلی

مورخہ: 05 مئی 2013ء

پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام نظام بدلو ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ کے تمام کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے ضلعی نائب ناظم امیر محمد شفیق طاہر، صدر تحریک منہاج القرآن شاہ کوٹ علامہ ظفر اقبال نعیمی، پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحمت علی ثاقب، یوتھ لیگ کے صدر محسن رضا، کر رہے تھے۔ جب کہ دیگر قائدین اور عہدیداران میں علی رضا، عبدالقدیر شاہ، اعظم چوہان، حاجی شہزاد جاوید، حسن شفیق، قاری آصف، شہزاد احمد، عقیل، عتیق، حافظ جبران، عدنان، محمد سلیمان شامل تھے۔

ریلی میں سینکڑوں کے حساب سے موٹر سائیکل سوار، کاریں اور کارکنان موجود تھے جنہوں نے کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے جھنڈے جگہ جگہ نمایاں تھے۔ قائدین نے ریلی کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام انتخابات کے ہوتے ہوئے ملک میں مثبت تبدیلی ممکن نہیں۔ موجودہ الیکشن کمیشن نے مک مکا کی سیاست کر کے ہر کرپٹ شخص کو الیکشن میں حصہ لینے اور پیسہ بہا کر معصوم عوام کے خون سے ہولی کھیلنے کی مکمل اجازت دے دی ہے۔ موجودہ تناظر میں الیکشن ہوئے تو یہ خونی الیکشن ہوں گے جس سے ملک کے حالات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم ایسی جمہوریت اور ایسے نظام انتخابات کے خلاف 11 مئی کو پرامن دھرنا دے کر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ تبدیلی اس نظام کو ختم کیے بغیر نہیں آسکتی۔ ریلی کے اختتام پر قائدین نے ملکی سلامتی اور عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top