سندھ: منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈھرکی کا اجلاس

منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈھرکی (سندھ) کا اجلاس 17 اپریل 2013ء کو منعقد ہوا۔ جس کی صدارت یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد رفیق صدیقی نے کی۔

منہاج القرآن سندھ کے صوبائی رہنما شفیع اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات بالخصوص سندھ میں سیکیورٹی پر حکومتی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں نوجوانوں نے ’’Vote for none‘‘ کی مہم کے حوالے سے 11مئی کو الیکشن ڈے پردھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کا بھی عہد کیا گیا۔

جنرل سیکرٹری یوتھ لیگ رفیق صدیقی نے کہا کہ سندھ بھر میں گیارہ مئی کو بھرپور دھرنا ہوگا، جس میں ہزاروں لوگ شرکت کر کے اس کرپٹ نظام انتخاب و سیاست کو مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام کبھی ملک کو تبدیلی نہیں دے سکتا، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے سر پکڑ کر بیٹھے ہوں گے۔ ملک کے انتخابات آزادانہ ہیں اور نہ شفاف، ہم اس نظام کا حصہ نہیں بننا چاہتے، قوم لکھ لے کہ ملک کی حکومت سازی کے لیے ہارس ٹریڈنگ ہوگی اور حکومت سازی کے لیے کرپشن کی جائے گی۔ اجلاس میں یوتھ لیگ ڈھرکی کی تنظیم نو بھی کی گئی۔ اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top