مفتی عبد القیوم ہزاروی کی اہلیہ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی تعزیت

مورخہ: 07 مئی 2013ء

مفتی عبد القیوم ہزاروی کی اہلیہ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی تعزیت

لاہور: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے دار الافتاء کے انچارج مفتی عبد القیوم خان ہزاروی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

انہوں نے کہ کہ مرحومہ سچی عاشق رسول تھیں۔ اللہ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمان درانی، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، جواد حامد، قاضی فیض الاسلام اور عبد الحفیظ چوہدری نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top