منہاج کالج برائے خواتین کے زیراہتمام کل پنجاب بین الکلیاتی کوئز مقابلہ برین آف صرف

مورخہ: 08 مئی 2013ء

منہاج کالج برائے خواتین کے زیراہتمام 20 اپریل 2013 کو "کل پنجاب بین الکلیاتی کوئز مقابلہ برین آف صرف" منعقد کروایا گیا۔ جس کا بنیادی مقصد اسلامی علوم کو پذیرائی دینا اور نوجوان نسل میں علوم اسلامیہ کو متعارف کروانا او ر مطالعہ کتب میں ذوق و شوق کو برقرا رکھنا تھا۔ اس پروگرام کی صدارت شیخ الصرف استاذ العلماء پروفیسر محمد نواز ظفر نے کی اور مہمان خصوصی صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔ اس کے علاوہ اپنے شعبے میں علمی مقام رکھنے والی عظیم شخصیات بطور مہمانان گرامی شامل تھے جن میں پروفیسرحافظ محمد اعظم نوری گورنمنٹ کالج گوجرانوالا، پروفیسر میاں غلام مصطفی اعوان جی۔ سی۔ ٹی لاہور، اور دیگر شخصیات تھیں اور منصفین کرام کی ذمہ داری مولانا مفتی غلام حسن قادری اور پروفیسر محمد الیاس اعظم نے سر انجام دی۔

مقابلہ میں پنجاب بھر سے 16 اداروں کی ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کا آغا ز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ پروگرام مسلسل چھ سے سات گھنٹے جاری رہا، کل تین راونڈ ہوئے۔ مقابلہ میں تمام ٹیموں نے بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کی۔ سٹیج سیکریٹری کے فرائض مس صائمہ اظہر اور مس بشریٰ بی بی نے ادا کئے۔

انعامات کی تفصیل یہ ہے :

  • پہلا انعام 10ہزار روپے
  • دوسرا انعام 7ہزار روپے
  • تیسرا انعام 5ہزار روپے
  • چوتھا انعام بذریعہ قرعہ اندازی ہوا

پوزیشن ہولڈرز کے نام

  • پہلا انعام جامعہ سراجیہ نعیمیہ للبنات لاہور
  • دوسرا انعام جامعہ فریدیہ للبنات ساہیوال
  • تیسرا انعام ڈاکٹر سرفراز نعیمی ریسرچ انسٹیٹیوٹ گڑھی شاہو لاہور
  • چوتھا انعام جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن للبنات فتح پور (لیہ)

پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا۔ تمام مہمانان گرامی کے لیے ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top