پاکستان عوامی تحریک گوجر خان کے زیراہتمام 11 مئی کے دھرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے

مورخہ: 09 مئی 2013ء

پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے زیراہتمام 11 مئی کو ہونے والے دھرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ میڈیا ایڈوائزر پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے مطابق 11مئی کو گوجرخان میں مین بس سٹاپ کے قریب نجی بینک کے سامنے ٹیکسی سٹینڈ پر کثیر تعداد میں مرد و خواتین کرپٹ نظام کے خلاف سراپا احتجاج ہو کر پرامن دھرنا دیں گے۔ دھرنے سے دن 2 بجے قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر کے باضابطہ اجازت بھی لی گئی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم کے حلقہ انتخاب میں کثیر تعداد میں لوگ اس کرپٹ نظام کے خلاف پہلی بار احتجاج کرنے کیلئے اپنے گھروں سے نکلیں گے۔ اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں دے دی گئی ہے۔ دھرنے میں حلقہ PP-4 اور سوہاوہ، مندرہ سمیت تحصیل گوجرخان کے ملحقہ علاقوں سے لوگ قافلوں کی شکل میں شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top