مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل وحید اختر کا دورہ سندھ

مورخہ: 02 مئی 2013ء

سکھر، کشمور، جیکب آباد سمیت کئی علاقوں کا کامیاب دورہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل وحید اختر نے مورخہ 2 مئی سے7 مئی تک سندھ کے مختلف علاقوں کا کامیاب دورہ کیا جہاں ان کے ہمراہ شفیع محمد صدر ایم ایس ایم سندھ اور ایم ایس ایم سندھ کے دوسرے قائدین بھی تھے۔ انہوں نے اپنے دورے میں طلبہ سے کارنر میٹنگز میں خطابات کیے اور کئی علاقوں میں نئی تنظیم سازی کی۔

سندھ کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’باب الاسلام ‘‘ سندھ کے پسے ہوئے طبقات کیلئے امید کی کرن صرف آپ طلبہ ہیں جو ان کے حقوق کی جنگ بطریق احسن لڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظالمانہ نظام نے غریب عوام کو جکڑ رکھا ہے ایسے میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ایجنڈے ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘پر ہی قوم کی نجات ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top