پاکستان عوامی تحریک کینٹ لاہور کی کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف موٹر سائیکل ریلی

مورخہ: 09 مئی 2013ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ کینٹ ٹاؤن بی لاہور کے زیراہتمام 05 مئی 2013 بروز اتوار کو ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی نشاط کالونی گراؤنڈ سے شروع ہو کر براستہ کیرکوٹ، بیدیاں روڈ، بھٹہ چوک ڈیفنس روڈ، چرڑپنڈ میں اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کی قیادت محمد عمر قادری صدر یوتھ لیگ کینٹ ٹاؤن بی، محمد نواز قادری جنر ل سیکرٹری عاطف کیانی سیکرٹری کوآرڈینیشن نے کی۔ اس موقع پر ملک صفدر ناظم تحریک منہاج القرآن کینٹ ٹاؤن بی، محمد عارف قادری سنیئر رہنما تحریک منہاج القرآن کینٹ ٹاؤن لاہور، راجہ محمود، منصور بلال، اسحاق نور، ظہیر کیانی، افتخار بیگ اور دیگر کارکنان اور عہد یداران نے شرکت کی۔

ریلی کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب سنایا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اللہ کے حضور دعائیہ کلمات پیش کیے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top