گوجر خان: پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام کرپٹ نظام کے خلاف احتجاجی ریلی

مورخہ: 09 مئی 2013ء

گوجر خان: پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام گوجر خان میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ عوام کی ایک کثیر تعداد موٹر سائیکلوں پر اور پیدل اس ریلی میں شریک ہوئی۔

 

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک گوجر خان کے صدر راجہ طاہر مقصود،  میڈیا ایڈوائزر عبد الستار نیازی،  قاری محمد بشیر قادری و دیگر نے کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف پاکستان عوامی تحریک گوجر خان کے زیر اہتمام احتجاجی موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف احتجاجی دھرنے اس بات کا عملی مظاہرہ کریں گے کہ کتنی بڑی تعداد میں پاکستانی قوم اس کرپٹ نظام انتخاب کو مسترد کرتی ہے۔ اس کرپٹ نظام کے اندر رہ کر تبدیلی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے۔

راجہ طاہر مقصود نے کہا کہ گوجرخان میں زندہ دل پاکستانیوں کی بڑی تعداد مین بس سٹاپ گوجرخان پر دھرنا دے کر اعلان بغاوت کرے گی۔

اس نظام کے تحت تبدیلی کے خواہشمند 11 مئی کی شام سر پکڑ  کر بیٹھے ہوں گے۔ 25 سال تک حکومت کرنے والے آج انقلاب کی باتیں کررہے ہیں،  وہ لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ پاکستان میں تبدیلی نظام کی تبدیلی سے مشروط ہے۔

ریلی کا انعقاد زیر صدارت امیر تحریک منہاج القرآن گوجرخان پیر سید صدیق حسین شاہ  کیا گیا تھا۔ ریلی ریلوے روڈ سے شروع ہو کر سروس روڈ،  بڑکی جدید سے براستہ جی ٹی روڈ گلیانہ موڑ اور پھر وہاں سے گوجر خان چوک میں اختتام پذیر ہوگئی۔ جہاں پر مقررین نے شرکاء ریلی سے خطاب کیا۔ آخر میں پیر سید صدیق حسین شاہ نے اختتامی دُعا فرمائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top