موجودہ نظام انتخاب ووٹ، جمہوریت اور ملک کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری

مورخہ: 10 مئی 2013ء

عوام دھرنوں میں شریک ہو کر جعلی جمہوریت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیں
موجودہ نظام کے تحت ووٹ ڈالنا گناہ جاریہ ہے
ڈاکٹر طاہر القادری کا قوم کے نام پیغام

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ نظام انتخاب ووٹ، جمہوریت اور ملک کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اسکے تحت ووٹ ڈالنا ملک و قوم کا مستقبل لٹیروں کے حوالے کرنے کے مترادف ہے۔ عوام نظام انتخاب کو مسترد کرنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں شریک ہو کر جعلی جمہوریت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیں۔ موجودہ نظام کے تحت ووٹ ڈالنا گناہ جاریہ ہے۔ کرپٹ عناصر کو ووٹ کے ذریعے اقتدار کی طاقت دینا سب سے بڑا ظلم ہو گا۔ قوم اپنا مستقبل سنوارنا چاہتی ہے تو پوری قوت سے نظام انتخاب کو مسترد کر دے اور گھروں سے نکل کر اسکے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کیلئے دھرنوں میں شرکت کرے۔ دھرنے پاکستانی قوم کو تباہی کے گڑھے میں گرنے سے بچانے کی ایک مؤثر کاوش ہے اور اس سے ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کی راہ ہموار ہو گی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں فیصلوں کی گھڑیاں آتی ہیں اور وہ شعور اور بصیرت سے فیصلہ کرتی ہیں اور ان کی پہلی اور آخری ترجیح ملک و قوم کا مفاد ہوتا ہے۔ آج بھی فیصلے کی گھڑی ہے، نظام انتخاب کو مسترد کر کے قوم باوقار مستقبل کا فیصلہ کرے۔ موجودہ نظام کے تحت ووٹ ڈال کر کرپٹ عناصر کو منتخب ہونے کا موقع دینا ایسی غلطی ہو گی جس کا ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top