چیچہ وطنی: موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف دھرنا

مورخہ: 11 مئی 2013ء

چیچہ وطنی: تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام موجودہ کرپٹ نظام کے خلاف ضلعی دھرنا شہر والا پل اور لکڑ منڈی پل کے درمیان جی ٹی روڈ چیچہ وطنی پر جوش و خروش کے ساتھ دیا گیا۔

جس میں چیچہ وطنی، غازی آباد، ساہیوال سٹی، کسوال اور نوے موڑ سے تحریکی کارکنان نے اپنے مقاصد کا شعور رکھتے ہوئے پر عزم انداز میں شرکت کی۔ دوران دھرنا تحریکی نغمے اورقائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات سنے جا تے رہے بعد نماز ظہر مرکز منہاج القرآن لاہور سے ناظم دعوت مرکزمنہاج القرآن رانا محمد ادریس حسین قادری اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک پنجاب محمد حسین شاہین مختلف شہروں کے دورہ کے دوران چیچہ وطنی کے ضلعی دھرنا میں شریک ہوئے۔

شرکاء دھرنا نے ان کا پرجوش استقبال کیا بعد ازاں جناب رانا ادریس قادری نے شرکاء دھرنا سے کرپٹ نظام کے خلاف پر مغز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شفاف الیکشن کے خلاف نہیں بلکہ اس کرپٹ ظالمانہ نظام کے خلاف ہیں جس نے عوام کو بدترین مہنگائی اور لوڈشیڈنگ دی۔

جب 65 سالوں سے موجودہ کرپٹ نظام عوام کے مسائل حل نہیں کر سکا تو آئندہ کیسے کرے گا انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ آج ہم ایسے پاکستان میں رہ رہے ہیں جو بانیان پاکستان حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے خواب اور قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے تصور سے بہت دور جا چکا ہے۔ پاکستان کے مفاد پرست کرپٹ سیاست دانوں نے 95 فیصد عوام کے وسائل پر کرپٹ جمہوریت کے نام پر قبضہ کر رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری تنظیم موجودہ کرپٹ نظام سیاست کو ختم کر کے حقیقی اسلامی فلاہی جمہوریت کا شفاف نظام لانا چاہتی ہے جس میں متناسب نمائندگی کے تحت جماعتوں کے منشور کی بنیاد پر انتخابات ہوں آخر پرقائدین نے تمام شرکاء کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعائے خیر کی دھرنا شام تک جاری رہا۔

رپورٹ: حبیب الرحمان سعیدی میڈیا کوآرڈینٹر TMQ.Cci

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top