کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام کرپٹ نظام انتخابات کے خلاف احتجاجی دھرنا

مورخہ: 11 مئی 2013ء

کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام کراچی میں دھرنا دیا گیا۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے کارکنان اور تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ اس دھرنے میں شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہِ راست خطاب سنوایا گیا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نظام انتخاب کے خلاف ہونیوالے کامیاب دھرنوں کی شکل میں نظام انتخاب کے خلاف زور دار آواز اٹھی ہے جو ملک میں حقیقی تبدیلی تک جاری رہے گی۔ ساری سیاسی جماعتیں سٹیٹس کو کے نظام کو بچانے اور پاکستان عوامی تحریک تنہا اس کرپٹ نظام کو گرانے کیلئے کھڑی ہے۔ کرپٹ اشرافیہ استحصالی نظام سمیت ٹھو کر سے اڑانا ہو گا اورقوم کو دھوکہ دینے والے نظام کا جنازہ اٹھانا ہو گا۔ آج کے کامیاب دھرنوں نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ موجودہ نظام کسی ایک پارٹی کو کبھی بھی اکثریت میں نہیں آنے دے گا۔ قوم میری بات یاد رکھے کہ تبدیلی کی بات کرنے والے بھی بدعنوانوں کے ساتھ مل جائیں گے۔ ایسی گھٹیا کمپین دنیا میں کہیں نہیں دیکھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top