اے آر وائی نیوز: الیکشن کمیشن کا وقار مجروح کیا گیا، طاہرالقادری

مورخہ: 20 مئی 2013ء

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ الیکشن کے عمل بے ضابطگیوں نے پوری قوم کی نگاہ میں الیکشن کمیشن کا وقار مجروح کیا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی اسکروٹنی ایک ٹیسٹ تھا۔ ٹیکس چوروں سے ٹیکس کی ادائیگی کا پوچھنے کی بجائے بیویوں کی تعداد پوچھی گئی۔ علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف ایک شخص کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیاگیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عمران خان سے کہا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ چلیں ، کرپٹ نظام کے خلاف آواز نہ اٹھائی تو گیارہ مئی کی شام کو آپ دھرنے دے رہے ہوں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ یہ طرز انتخاب جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے لیے ہے۔

متبادل لنک

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top