احمد نواز انجم کو نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن بننے پر مبارک باد

مورخہ: 24 مئی 2013ء

پاکستان عوامی تحریک این اے 48 کے صدر فاروق بٹ، این اے 49 کے صدر اشتیاق میر ایڈووکیٹ، تحریک منہاج القرآن این اے 48 کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، 49 کے صدر سید بشیر حسین شاہ، غضنفر کھوکھر، انصارملک، راجہ منیراعجاز، ایم ایچ خان، غلام علی خان نے اپنے مشترکہ بیان میں تحریک منہاج القرآن پنجاب کے سابق امیر احمد نواز انجم کو مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ احمد نواز انجم نے بطور امیر تحریک پنجاب اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور انہوں نے اپنی زندگی کو تحریک کے لئے وقف کیا ہوا ہے۔ خصوصاً 23 دسمبر سے 11مئی کے دن تک پنجاب کی سطح پر جتنے بھی ایونٹ ہوئے تمام ایونٹ کی کامیابی کاسہرا احمد نواز انجم کے سر جاتاہے۔ ان کی دن رات کی کاوشوں اور خدمات کے عوض پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے احمد نواز انجم کو مرکزی نائب ناظم اعلیٰ بنا کر کارکنان کے دل جیت لئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top