پاکستان عوامی تحریک کا 24 واں یوم تاسیس آج منایا جائے گا

مورخہ: 25 مئی 2013ء

پاکستان عوامی تحریک کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عاقل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کا 24 واں یوم تاسیس آج مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیلی سطح پر نہایت جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ’’بدلے گا نظام، تب بدلے گا پاکستان‘‘ کے عنوان سے پاکستان سمیت پوری دنیا میںسیمینارز منعقد ہونگے۔ جن میں قائدین پاکستان عوامی تحریک یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کاٹیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے 24ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ تقاریب کیلئے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے تیاریوں کی رپورٹ لیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر دنیا بھر میں پاکستان عوامی تحریک کے اسلامک و کلچرل سینٹرز اور پاکستان میں مرکزی اور صوبائی سطح پر بھی پرچم کشائی کی پروقار تقاریب منعقد کی جائیں گی اور مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور میں قائدین تحریک پرچم کشائی کے بعد یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار بعنوان ’’بدلے گا نظام، تب بدلے گا پاکستان‘‘ سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پوری دنیا میں ہونے والے ’’بدلے گا نظام، تب بدلے گا پاکستان‘‘ سیمینارز منعقد کئے جائیں گے جن میں عالمی سطح کی سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات شرکت کریں گی۔ صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین القادری مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہونے والی تقریب کی صدارت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top