ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اسکول وین کے المناک حادثہ پر اظہار افسوس

مورخہ: 25 مئی 2013ء

پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے گجرات میں وین کے المناک حادثہ میں 16 بچوں کی ہلاکت پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ معصوم بچوں کی افسوسناک ہلاکت نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کی غفلت کی وجہ سے گجرات میں اسکول کے ننھے منھے بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔ کیونکہ پاکستان میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے روڈ سیفٹی قانون پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس ناگہانی حادثہ پر ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے فاتحہ بھی کی ہے۔

دریں اثناء ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے بھی اس حادثہ پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top