آج منشور کی سیاست کو موجودہ انتخابی نظام نے دفن کر دیا ہے: راضیہ نوید

مورخہ: 20 مئی 2013ء

مئی کے الیکشن دنیا کے واحد انتخابات ہیں جس کے بعد جیتنے اور ہارنے واے دونوں دھرنے دے رہے ہیں۔
آج منشور کی سیاست کو موجودہ انتخابی نظام نے دفن کر دیا ہے: راضیہ نوید

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کی ضلعی رہنما راضیہ نوید نے کہا ہے کہ بہت جلد ملک میں حقیقی انقلاب آئے گاجس کی قیادت ڈاکٹر طاہرالقادری کریں گے موجودہ انتخابی نظام کے ہوتے درست قیادت کا انتخاب نہیں ہو سکتا، پاکستان عوامی تحریک کی بیداری شعور مہم ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد ثابت ہو گی۔

11 مئی کو حوا کی بیٹیوں نے اس فرسودہ اور ظالمانہ نظام انتخاب کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے تحت ہونے والے پر امن دھرنوں میں شریک ہو کر حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھی۔ مئی کے الیکشن دنیا کے واحد انتخابات ہیں جس کے بعد جیتنے اور ہارنے واے دونوں دھرنے دے رہے ہیں۔

آج منشور کی سیاست کو موجودہ انتخابی نظام نے دفن کر دیا ہے، ساری پارٹیاں سر پیٹ رہی ہیں اور دھرنے پر بیٹھی ہیں۔ وہ ضلعی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

اس موقع پر نصرت امین اور دیگر بھی موجود تھیں۔ راضیہ نوید نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 218 تقاضا کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل آرٹیکل 213 کے مطابق ہو مگر الیکشن کمیشن نے آئین کو پامال کرکے By design الیکشن کرائے اسی لیے آج حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کردار اد کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا ذمہ دار یہ ظالمانہ نظام انتخاب ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کے تسلسل نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے جبکہ ہوشرباء مہنگائی نے ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج نوجوان بیٹے اور بیٹیوں کو اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا ہو گا اور ملک و عوام کو مسائل کی گرداب سے نکالنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینا ہوگا جو ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے سنجیدہ، موثر اور حقیقی جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب مخدوش اور بوسیدہ ترین عمارت ہے جس سے ملک و قوم کو شدید ترین خطرہ ہے اس لئے مسمار کر کے اسکی تعمیر نو کی ضرورت ہے۔ مرمت سے کام چلانے کی کوشش قوم کو ملبے تلے دبانے کا مکروہ اقدام ہو گا۔ پاکستان عوامی تحریک کی جنگ کسی سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ اس کرپٹ نظام کے خلاف ہے جس کی سیاسی پارٹیاں بھی قیدی ہیں۔ اس ظالمانہ نظام کو شکست دینے کے لیے پاکستان عوامی تحریک نے آئینی، قانونی اور جمہوری جدو جہد شروع کر دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top