ناروے: علامہ محمد اقبال فانی کی پھوپھی کے انتقال پر مرکزی قائدین کا اظہار تعزیت

مورخہ: 29 مئی 2013ء

پاکستان (محمد وسیم افضل)

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے میں منہاج اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال فانی کی پھوپھی جان گذشتہ دنوں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث پاکستان میں انتقال کر گئیں۔ انا للہ واناالیہ راجعون

علامہ محمد اقبال فانی کی پھوپھی کے انتقال پر بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین اور نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران نے علامہ محمد اقبال فانی کی پھوپھی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مرحومہ نیک، پارسا، پرہیزگار، متقی اور آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی عاشق رسول تھیں جہاں ان کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل دنیا میں کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اوران کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔علامہ محمد اقبال فانی صاحب سے اظہار تعزیت کرنے والے ان سے نیچے دیئے گئے نمبر اور ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیںَ

موبائل فون نمبر:004766285451

فون آفس: 004798391221

ای میل: iqbal_216@yahoo.com

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top