تین سال تک بجلی کا بحران حل نہ ہو سکنے کی باتیں عوامی مسائل سے عدم دلچسپی کا اظہار ہے، شاہد شنواری

مورخہ: 29 مئی 2013ء

عوام کو صبر کی تلقین کرنے والے الیکشن میں اربوں لگا کر خزانے خالی ہونے کی باتیں کرکے عوام کو لولی پاپ دے رہے ہیں۔
تین سال تک بجلی کابحران حل نہ ہوسکنے کی باتیں عوامی مسائل سے عدم دلچسپی کا اظہار ہے: شاہد شنواری

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک این اے 48 کے رہنما شاہد شنواری نے کہا ہے کہ عوام کو صبرکی تلقین کرنے والوں نے الیکشن پر اربوں روپے لگائے اور اقتدار حاصل کرنے کے لئے سب کچھ داؤ پر لگا دیا، اربوں روپے انتخابی مہم پر لگانے والے عوامی مسائل کو قومی خزانہ خالی ہونے کا رونا رو رہے ہیں، عوام کو ایک بار پھرتین سال کے لئے لولی پاپ دیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیکٹر G,11 میں عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سے استقبالیے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین عشروں سے ملک پر مسلط حکمرانوں کے سیاہ کارناموں اور نااہلیوں کی وجہ سے آج ملک مسائلستان بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اقتدار کے حصول کے لئے عوام سے دلفریب وعدے کئے گئے اور نوجوانوں کو سبز باغ دکھائے گئے،

اب ان وعدوں کے ایفاء کا وقت آیا تو تین سال تک صبر کرنے کی بات کر کے جان چھڑائی جا رہی ہے آنے والی حکومت اگر عوام کے مسائل میں سنجیدہ ہے تو اپنے بیرونی ملک کے اکاؤنٹ ملک میں شفٹ کروا کے بجلی کے بحران پر فوری قابو پایا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top