گوجر خان: منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم میں ’’آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس کا انعقاد

مورخہ: 14 مئی 2013ء

گوجرخان: منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم (گوجرخان) کے زیراہتمام ’’ آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس کا آغاز 14 مئی 2013 بروز منگل ہوا۔ جس میں اسلامک سنٹر کا مکمل سٹاف، طالبات، طلباء اور علاقے کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کورس کی تعداد 53 تھی۔

اس کورس کی اختتامی اور تقریبِ تقسیم اسناد 25 مئی 2013 کو منعقد ہوئی، جس میں محترمہ فلک بیگ ناز (ناظمہ مالیات گوجرخان) مہمانِ خصوصی تھیں۔ ان کے ساتھ چیف ایگزیکٹو اسلامک سنٹر حاجی منیر، ڈائریکڑ و معلم آئیں دین سیکھیں کورس اسلامک سنٹر حافظ محمد عبدالماجد، مس حنا قیوم، سر وقاص اور قاری محمد رضوان بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ جنہوں نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ اس کورس کی بدولت 5 بہنوں نے رفاقت سازی حاصل کی اور 3 گھروں میں حلقاتِ درود و سلام کا آغاز ہوا۔

اس کورس میں معلم کے فرائض ڈائریکٹر آف اسلامک سنٹر حافظ محمد عبدالماجد نے سر انجام دئیے جس میں تمام شرکاء نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ جس طرح اس کورس میں ہم نے قرآن و حدیث کے متعلق سیکھا اسی طرح کے کورس ہر مسلمان مرد و عورت کو سیکھنا چا ہیے تاکہ ہر کوئی نماز اور احادیث سے آگائی حاصل کر سکے۔ آخر میں اسلامک سنٹر کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد منیر چوہدری نے اختتامی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top