سپین: منہاج یورپین کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ظل حسن قادری اور نوید احمد اندلسی اوسلو پہنچ گئے

مورخہ: 31 مئی 2013ء

منہاج یورپین کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سینئر نائب صدر ظل حسن قادری اور سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی مورخہ 31 مئی 2013 بروز جمعہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچے تو ائیرپورٹ پر منہاج یوتھ لیگ ناروے کے محمد ذوالقرنین نے اُن کا استقبال کیا۔

ایئر پورٹ سے وہ منہاج القرآن اوسلو کے مرکز کی طرف روانہ ہوئے، منہاج اسلامک سنٹر اوسلو (ناروے) پہنچنے پر منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ اور MQI ناروے کے دیگر عہدیداران نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔منہاج یورپین کونسل کے اجلاس میں منہاج القرآن کی یورپین ممالک کی تنظیمات اور ان کے ذیلی شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اورمختلف تنظیمی، دعوتی، تدریسی اور فلاحی منصوبہ جات پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں یورپ بھر سے منہا ج القرآن انٹرنیشنل کی ملکی تنظیمات کے صدر اور ناظمین (سیکریٹری جنرل) اور منہاج یورپین کونسل کے ایگزیکٹو عہدیداران شرکت کر رہے ہیں۔

رپورٹ : نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top