سپین: ذیشان کبابش ریسٹورنٹ (بارسلونا) کی طرف سے نعت خوانوں اور منتظمین کے اعزاز میں عشائیہ

مورخہ: 25 مئی 2013ء

بارسلونا( نوید اندلسی) مورخہ 25 مئی2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا،سپین) کے زیر اہتمام کامیاب محفل نعت کے انعقاد کے بعد بارسلونا (سپین) کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش کی طرف سے مہمان نعت خوانوں اور محفل نعت کے منتظمین کے اعزا ز میں پرتپاک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

کھانے میں صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، قاری شاہد محمود قادری، الحاج محمد یوسف میمن، شہباز قمر فریدی ، محفل نعت کے معاون یاسر علی، ممتاز سماجی شخصیت سید ظفر علی شاہ، محمدامتیاز آکیہ ،چوہدری نوید نبی اور منہاج القرآن سپین کے قائدین و منتظمین نے شرکت کی۔اس موقع پر ذیشان کبابش ریسٹورنٹ کے مالک جاوید ڈار (جو کہ ان دنوں پاکستان میں ہیں) نے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری سے ٹیلیفونک گفتگو میں منہاج القرآن سپین کی انتظامیہ کو شاندار محفل نعت کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی، ذیشان ریسٹورنٹ کے نوید انجم اور محمد امجد ڈار نے بھی نعت خوانوں اور منہاج القرآن سپین کے قائدین کو محفل نعت کی کامیابی پر باد دی۔عشائیہ کے بعد محمد اقبال چوہدری اور نوید احمد اندلسی نے مہمان نعت خوانان سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں محفل نعت کے انتظامات اور منہاج القرآن سپین کی مختلف سرگرمیوں کے بارے معلومات بھی دیں۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top