ہالینڈ: منہاج القرآن انٹرنیشنل روٹرڈیم (ہالینڈ) کے زیراہتمام ماہانہ گیارہویں شریف
(مظہر جاوید شوقی) منہاج القرآن انٹرنیشنل روٹرڈیم (ہالینڈ) کے زیراہتمام مورخہ 25 مئی 2103 کو ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی، جس میں عوام الناس کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادارہ منہاج القرآن کے صدر ناظم خان نے ادا کئے۔ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن روٹرڈیم ڈاکٹر عابد عزیز خان نے اپنے استقبالیہ کلمات میں شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم گیارہویں شریف کے حوالہ سے ایک خصوصی موضوع پر بات کر رہے ہیں جس میں اسلامی فلسفہ اصول ہی انسانی زندگی کاحقیقی ضامن ہے جس میں جمہوریت اورمساوات ایک بنیادی عنصر ہے جس کے بغیر کوئی بھی عمل صاف اورشفاف طریقے سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسلامی جمہوری عمل کا ذکر کریں تو اس کی بہت سی خوبیاں ہے، جمہوریت عوام کے دلوں میں وطن سے پیار کرنے کاجذبہ پیدا کرتی ہے۔ اس طرح کی حکومت لوگوں کو اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ وہ حکومت کے نظم ونسق شریک ہیں۔
گیارہویں شریف کی منعقدہ محفل کے مہمان خصوصی سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان نے اپنے خطاب میں اسلام کے اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زندگی کے ہر قدم پر اسلام نے انقلاب بپا کیا ہے، اگر ہم اپنے ملک اور انفرادی زندگیوں میں انقلاب بپا کرنا چاہتے ہیں توہمیں اسلام کے زریں اصولوں کو اپنانا ہوگا اور اپنے تعلق کو گنبد خضرا کے مکین سے جوڑنا ہوگا۔ گیارہویں شریف منانے کا مقصد بزرگان دین اور اولیاء کرام نے اسلام کی تشہیر کے لئے جو درس دیا اس کو اپنا کر اپنی زندگیوں پر لاگو کریں۔
تبصرہ