پاکستان اس وقت دنیا کے کرپٹ ترین ممالک کی صف میں کھڑا نظر آ رہا ہے: محمد عمران ملک

مورخہ: 05 جون 2013ء

قرضوں کی معیشت بھی دم توڑ رہی ہے اور معیشت کو سہارا دینے کیلئے مجبوراً نئے قرضے لئے جا رہے ہیں۔
اس ملک میں حقیقی تبدیلی صرف اور صرف حقیقی اور جرات مند قیادت ہی لا سکتی ہے: محمد عمران ملک

سرگودھا: پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد عمران ملک نے کہا ہے کہ کرپٹ سسٹم میں عوام کو ریلیف ملنا ممکن نہیں۔ پاکستان عوامی تحریک نے ان انتخابات میں اس لئے حصہ نہیں لیا کہ ان سے مطلوبہ تبدیلی کے امکانات قطعاً ممکن نہیں۔

عشروں سے عوام دشمن نظام جڑیں پکڑ چکا ہے جن خاندانوں کے مفادات اس سے وابستہ ہیں وہی اس کرپٹ نظام کی آبیاری بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ظالمانہ نظام کی وجہ سے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ بے بسی سے موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ پاکستان اس وقت دنیا کے کرپٹ ترین ممالک کی صف میں کھڑا نظر آ رہا ہے، یہاں اندھیروں کا راج ہے، گرمی کے اس موسم میں لوگوں کے پاس نہ بجلی ہے نہ پانی اور نہ روزگار۔انتہا پسندی اور دہشت گردی نے قوم کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ قرضوں کی معیشت بھی دم توڑ رہی ہے اور معیشت کو سہارا دینے کیلئے مجبوراً نئے قرضے لئے جا رہے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے اس نازک صورتحال میں بھی رہنمائی کا فریضہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس کرپٹ نظام کو مسترد کر کے حقیقی تبدیلی کی راہ دکھائی، ایسی راہ جس کے دوسرے کنارے پر امید اور حقیقی تبدیلی کے روشن امکانات نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں حقیقی تبدیلی صرف اور صرف حقیقی اور جرات مند قیادت ہی لا سکتی ہے۔ باشعور طبقات اور خصوصاً نوجوان نظام کو تبدیل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ عوام دشمن نظام انتخاب 65 سالوں سے مثبت کردار ادا کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ قوم کو اپنے مسائل کے حل اور حقیقی تبدیلی کیلئے انتخابی نظام میں تبدیلیاں لانا ہونگی۔ اگر ساری قوم تبدیلی کے یک نکاتی ایجنڈے پر پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دے تو وہ وقت دور نہیں جب اس ملک سے اندھیروں کا خاتمہ اور روشنی کا سویرا طلوع ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top