عوامی تحریک ہر ایسے اقدام کی مخالفت کرے گی جو عوام کے مفادات کے خلاف ہوگا: اشتیاق میر قادری

مورخہ: 05 جون 2013ء

گیس، بجلی، پٹرول اور جنرل سیلز ٹیکس میں سازش کے تحت اضافہ نگران حکومت سے کروایا جا رہا ہے۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کے نئے فارمولے کو مستردکرتے ہیں: اشتیاق میر ایڈووکیٹ

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک این اے 49 کے صدر اشتیاق میر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نگران وزیر پٹرولیم کی جانب سے بنائے گئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نیا فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، اس سے قبل بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا، جنرل سیلز ٹیکس میں بڑھا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل سیلزٹیکس، گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اس کا اثر براہ راست عام آدمی کی زندگی پر پڑتا ہے، ہوشربا مہنگائی سے عام آدمی کی زندگی پہلے ہی اذیت کا شکار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نگران وزیر پٹرولیم  کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے پیش کئے گئے فارمولے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے ذریعے بجلی،گیس، جنرل سیلزٹیکس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ایک سازش کے تحت کروایا جا رہا ہے، تاکہ نئی بننے والی حکومت اس الزام سے بچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے تاکہ عوام روٹی کے چکروں میں پڑے رہیں اور حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور عوام کے مفاد ات کے خلاف کئے جانے والے عوام کش اقدامات کے خلاف سخت احتجاج کرے گی۔ عوامی تحریک ہر ایسے اقدام کی مخالفت کرے گی جو عوام کے مفادات کے خلاف ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top