لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا فوری اعلان اور بجٹ میں صحت اور تعلیم کے شعبے کے لئے کثیر رقم رکھی جائے۔ راجہ منیر اعجاز

مورخہ: 10 جون 2013ء

گزشتہ دور میں پنجاب میں قابل علاج مرض خسرے سے جاں بحق ہونے واقلے بچوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد این اے 49 کے جنرل سیکرٹری راجہ منیر اعجاز نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا فوری اعلا ن کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ آنے والے بجٹ میں صحت اور تعلیم کے لئے کثیر رقم مختص کی جائے۔ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جبکہ پنجاب کے سرکاری سکولوں کی حالت زار ایسی ہے کہ جہاں پر تعلیم کا حصول ناممکن ہے۔ دانش سکول بنانے سے بہتر تھا کہ پہلے سے قائل سرکاری سکولوں پر توجہ دی جاتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن این اے 49 کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث قابل علاج مرض خسرے سے سینکڑوں بچے موت کے منہ میں چلے گئے لیکن حکومت نے اس اہم ترین اور جان لیوا مرض سے نجات کے لئے کوئی ٹھوس پالیسی مرتب نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک ملک میں کرپٹ نظام کی تبدیلی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے جس کی تیاری کے لئے یونین کونسل سطح تک کی تنظیمات کو مکمل کرنے کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے کارکن دن رات کوشاں ہیں۔ اسلام آباد کے باشعور شہری حقیقی تبدیلی کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے ممبر بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top