ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے لئے جودرد رکھتے ہیں اس کو ہر نوجوان کے سینے میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ انصار ملک
معاشی غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کیلئے جذبہ حب الوطنی کو بیدار
کر کے استقامت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا
الیکشن ڈرامے کے دوران پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد نے کرپٹ نظام کے محافظوں کو ہلا
کے رکھ دیا
عوام کے حقیقی راج تک پاکستان عوامی تحریک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے آرگنائزر انصار ملک نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے کارکنان تنظیمی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریوں سے صحیح معنوں میں عہدہ برا ہوں کیونکہ وہ وقت دور نہیں جب ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں ملک میں پرامن انقلاب آئے گا اور غریب عوام کی حکمرانی قائم ہوگی ظلم کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے لئے جو دردرکھتے ہیں اس کو قوم کے ہر نوجوان کے سینے میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانیوں کی خوشحالی، عزت اور وقار ان کو واپس مل سکے۔ معاشی غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کے لئے جذبہ حب الوطنی کو بیدار کر کے استقامت کاراستہ اختیار کرنا ہوگا۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی تربیتی نشست کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو لاحق مرض کی تشخیص الیکشن سے قبل ہی کر کے حق اور سچ کی راہ پر گامزن کردیا تھا۔ الیکشن ڈرامے کے دوران پاکستان عوامی تحریک کی عظیم جدوجہد نے کرپٹ نظام کے محافظوں کو ہلا کے رکھ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جھگڑا کسی جماعت یا شخصیت کے ساتھ نہیں بلکہ ہماری جنگ اس کرپٹ نظام کے خلاف ہے جس کی تبدیلی تک ہماری جدوجہدجاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ نو منتخب حکومت کو چاہئے کہ عوام کو ریلیف دے کیونکہ عوام نے ووٹ دے کر اپنافرض پورا کر دیا۔ حکومتیں جس طرح بھی منتخب ہوئیں وہ سب جانتے ہیں لیکن پھر بھی قائم شدہ حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کے لئے فوری اقدامات کریں، اگر عوام کو ریلیف نہ ملا تو لوڈشیڈنگ، غربت، مہنگائہی سے تنگ آئے ہوئے عوام کو روکنا مشکل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہی ہے اور ہماری جنگ اس وقت تک ہماری جنگ جاری رہے گی جب تک عوام کے سروں پر تاج شاہی نہ رکھ دیاجائے، عوام کے حقیقی راج تک پاکستان عوامی تحریک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جس کے لئے یونین کونسل کی سطح تک کی تنظیمات کو مکمل کیا جا رہا ہے۔
تبصرہ