اٹلی: منہاج یوتھ لیگ کی جانب سے کارپی میں آل اٹلی یوتھ ورکشاپ

مورخہ: 02 جون 2013ء

مورخہ 2 جون 2013 بروز اتوار دوپہر 2 بجے کارپی کے کانگرس ہال میں منہاج یوتھ لیگ اٹلی کی جانب سے آل اٹلی یوتھ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کا مقصد موجودہ جدید دور میں سوشل میڈیاکی اہمیت اور اس کے تنظیمی حوالے سے درست استعمال کے لیے نوجوانوں کومتحرک کرنا تھا۔اس موقع پر عدیل اظہر، صرمدجاوید، فرخ شہزاداور حفیظ نے بریفینگ دی۔ اس ورکشاپ کی صدارت MQI اٹلی کے ڈائریکٹرغلام مصطفی مشہدی صاحب کر رہے تھے۔ اور مرکزی تنظیم MQIاٹلی کے عہدیدارن میں سے ظہیر انجم(جنرل سیکرٹری ساوتھ اٹلی)، اقبال شاہ اور مختار قادری نے خصوصی شرکت کی اور منہاج یوتھ لیگ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

رپورٹ: محمد عمران

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top