یونان: منہاج القرآن ریندی مرکز میں معراج مصطفی کانفرنس

مورخہ: 05 جون 2013ء

مورخہ 5 جون بروز بدھ مرکز منہاج القرآن ریندی میں ایک عظیم الشان محفل جشن معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس میں مہمان خصوصی کے لئے ملک عبد المجید(صدر پاکستان کمیونیٹی اتحاد) اور سکندر ریاض چوہان (چیف آڈیٹر اجالا نیوز) تشر یف لائے، اس کے علاوہ جاوید اسلم ارائیں(سابق صدر پا کستان کمیونیٹی اتحاد یونان )، حاجی بشیر شاد(صحافی )، محمد شہزاد بہادر (آڈیٹر ہفت روزہ سفیران پا کستان)، جہانگیر مغل، غلام سروراور محمد آصف چک بساوا (سابق ناظم مالیات منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان)نے بھی خصوصی شرکت کی۔

محفل کا باقا عدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت محمد عارف نے حاصل کی نعت خوانوں میں محمد فیاض گوہر، محمد شکیل قادری، عبد الجبار قادری، ناصر اکبر، غلام سروراور سجاد حسین قادری (صدر منہاج نعت کونسل)نے سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ اپنے خصوصی خطاب میں خالد محمود قادری (خطیب مرکز منہاج القرآن ریندی)نے جشن معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معراج ایک تو انسانیت کے لئے ہے، دوسری ملائکہ کے لئے اور تیسری خود حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنی ذات کیلئے ہوئی، معراج کی رات کعبہ قوسین کے مقام پر جب رب کائنات نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اتنی مسافت طے کر کے آئے ہو تو ہمارے لئے کیا لائے ہو تو حبیب خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرض کی کہ با ری تعا لیٰ میں تو تیرے حضور عجز لے کر آیا ہوں تو وہ معراج جو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہوئی تو اس کا ایک حصہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کو بھی عطا کیا گیا۔ محفل کے اختتام پر عا لم اسلام کے لئے اور ملک پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ یاد رہے کہ اس جشن معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رات مرکز میں نماز صلواۃ التسبیح، شب بیداری اور صبح سحری کا بھی انتظا م کیا گیا اور اس طرح کی محافل کا اہتمام منہاج القرآن یونان کے تمام مراکز میں کیا گیا۔

رپورٹ: مرزا مجد جان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top