کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کا ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد

مورخہ: 15 جون 2013ء

توبہ کے موضوع پر علامہ محمد افضال قادری کا رقت انگیز خطاب

تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن حسب معمول جامع مسجد حضرت حاجی بہادر میں منعقد ہوا جس میں علماء، اساتذہ، پروفیسرز، ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری معین الدین چشتی نے حاصل کی، جبکہ حافظ عبدالقیوم نے بارگاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

اس موقع پر علامہ محمد افضال قادری نے توبہ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توبہ رجوع کا نام ہے۔ بندہ گناہ کی زندگی سے پلٹ کر اپنے مولا کی طرف رجوع کرتا ہے۔ انہوں نے قرآن و حدیث کی فکر دیتے ہوئے کہا کہ بندہ جب گناہ کی وادی میں گم ہو کر برسوں کا سفر طے کر کے جب اپنے مولا سے بہت دور نکل جاتا ہے، وہ بندہ جب ندامت کے آنسو بہا کر اپنی جبین نیاز اپنے مولا کے حضور جھکا کر رجوع کرتا ہے تو اس کا برسوں کا چکر محض چند گھڑیوں میں طے ہو جاتا ہے۔ انہوں نے اکابر بزرگان دین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ توبہ نے انہیں وہ مقام رفیع عطا کیا ہے کہ آج ان کے نام آفاق میں درخشاں ستاروں کی مانند جگمگا رہے ہیں۔

بعد از نماز علامہ محمد افضال قادری نے عالم اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام اور معروف شاعر پروفیسر سعد اللہ رفیق لالہ مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top