پاکستان کے تاریخی ورثہ پر حملہ کرنے والے ملک و قوم کے حقیقی دشمن ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری

مورخہ: 15 جون 2013ء

قومی یادگار پر حملہ کر کے اسے نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کوئٹہ زیارت میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی رہائش گاہ پر ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی شدید ترین الفاظ میں پرزور مذمت کرتے ہیں کہا ہے کہ پاکستان کے تاریخی ورثہ پر حملہ کرنے والے ملک و قوم کے حقیقی دشمن ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے مفاہمت کی عینک اور مصلحت کے دستانے اتار کر ان ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ قومی یادگار پر حملہ کر کے اسے نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے تا کہ آئندہ کوئی ایسی مذموم جسارت کرنے کی جرات نہ کرے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ بانی پاکستان کی ریذیڈنسی پر حملہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top