کراچی، منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام اسلامک لرننگ کورس
(ابتدائی ہفتے کی رپورٹ)
اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلینِ پاک کے تصدُق سے منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیرِاہتمام ساتویں سالانہ اسلامک لرننگ کورس (15جون تا 30جون 2013 ) کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کراچی اور اندرونِ سندھ سے 40 طالبات نے شرکت ہیں۔ کورس کے انعقاد کا مقصد طالبات کو اسلام کے حقیقی پہلوؤں سے روشناس کروا کر انکی علمی، فکری، اخلاقی و روحانی تربیت کا اہتمام کرنا ہے۔ اس کورس کی سرپرستی منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی بالخصوص ناظمہ تربیت محترمہ رابعہ انوار اور نائب ناظمہ تربیت محترمہ کنیز عائشہ اور منہاج شریعہ کالج فار ویمن کراچی کی پرنسپل محترمہ فوزیہ شوکت کر رہی ہیں۔
کورس میں طالبات کی آمد کا سلسلہ 15 جون 2013ء کو بعد نمازِ عصر شروع ہوا، بعد نمازِ عشاء محفلِ ذکرو نعت اور طالبات کے ساتھ تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں محترمہ رانی ارشد (میڈیا کوآرڈینیٹر KHI MWL) نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کورس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں حلقہ ذکر اور دعا سے نشست کا اختتام ہوا۔
اسلامک لرننگ کورس کا پہلا دن
طالبات کو نمازِتہجد کی ادائیگی کے لئے 3:30 بجے بیدار کیا گیا۔ تہجد کی ادائیگی کے بعد انفرادی وظائف اور نمازِ فجر کی ادائیگی کی گئی، بعد ازاں محفلِ ذکرونعت کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کے بعد ناشتہ تناول کر کے طالبات نے کلاس میں جانے کی تیاری کی، 7:00 بجے کلاسز کا باقاعدہ آغاز آیاتِ بینات کی تلاوت اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی سے ہوا۔ اسلامک لرننگ کورس کی اکیڈمک انچارج انیلہ فتح نے طالبات کو کلاسز کے شیڈول پر بریفنگ دی۔ 7:30 تا 10:30 بجے تجوید وقرات، تفسیر، عقائد اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (سیرت الرسول صلی اللہ علی وآسلم کی ضرورت و اہمیت ) کے موضوع پر لیکچرز دیئے گئے۔ جن کے اسکالرز میں قاری اشفاق سعیدی، قیصر اقبال قادری، انیلا فتح اور کاشف تُرک شامل تھے۔
بعد ازاں 20 منٹ کی بریک کے بعد 11:50 سے 01:30 بجے تک فنِ خطابت، تصوف (تصوف کیا ہے؟) اور بیداری شعور (شعورِمقصدیت) کے موضوع پر لیکچرز منعقد ہوئے جن کے اسکالرز میں وسیم اختر، ڈاکٹر زبیر چشتی اور راؤ کامران محمود شامل تھے۔ وقفہ نمازِ ظہر اور طعام کے بعد 02:30 تا 03:30 بجے فقہ کی کلاس منعقد ہوئی جس میں محترمہ سعدیہ آفتاب نے طالبات کو طہارت کے بنیادی مسائل پر لیکچر دیا، 03:30 تا 06:00 طالبات کو آرام کا وقت دیا گیا اور نمازِ عصر کی ادائیگی کے بعد 06:15 بجے فنِ نعت کی کلاس کا اہتمام ہوا جس میں محترمہ رانی ارشد نے ادبِ نعت کے موضوع پر انتہائی موثر گفتگو کی، نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد 07:45 سے 08:45 Discussion Circle منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر نفیس صاحبہ نے Physical Fitness کے موضوع پر طالبات سے گفتگو کی اور انہیں fitness کی بنیادی ٹپس دیں۔ رات کے کھانے اور نمازِ عشاء کے بعد حلقہء ذکر اور دعا کا اہتمام ہوا، بعد ازاں طالبات کو ان کے حلقہ جات میں آرام کی غرض سے بھیج دیا گیا۔
اسلامک لرننگ کورس کا دوسرادن
دوسرے دن کی ابتداء بھی پہلے دن کی طرح وقتِ تہجد بیداری سے ہوئی، تمام معاملات سے فراغت کے بعد 07:00بجے سے کلاسز کا باقاعدہ آغازتلاوتِ کلامِ پاک اور نعت سے ہوا ۔دوسرے دن تجوید و قرات، تفسیر، عقائد، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (تربیت ِاطفال)، فنِ خطابت، تصوف (شریعت و طریقت کا باہمی ربط)، بیداری شعور (خدمتِ دین، توفیق اور تقاضے) کے موضوعات پر لیکچرز کا اہتمام ہوا جن کے اساتذہ میں قاری اشفاق سعیدی، مسز امتیاز جاوید، انیلا فتح، مرزا جنید علی، وسیم اختر، خواجہ اسحاق، قیصر اقبال قادری شامل تھے۔ نمازِظہر اور وقفہ طعام کے بعد طالبات کا پہلے دن کے لیکچرز کی مناسبت سے ٹیسٹ لیا گیا۔ 03:00 بجے فقہ کی کلاس منعقد ہوئی جس میں سعدیہ آفتاب صاحبہ نے طہارت و وضو کے مسائل پر لیکچر دیا، وقفہ آرام اور نماز عصر کی ادائیگی کے بعد فنِ نعت کی کلاس میں محترمہ فوزیہ شوکت نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور نعت گوئی کے موضوع پر نہایت پُر اثر گفتگو کی، بعد نماز مغرب حنا عثمانی صاحبہ نے Time Managementکے موضوع پر Discussion کنڈکٹ کروائی۔
اسلامک لرننگ کورس کا تیسرادن
کورس کے تیسرے دن تجوید و قرات، تفسیر، عقائد، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (شمائلِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، فنِ خطابت، تصوف (احیائے تصوف اور شیخ الاسلام)، بیداری شعور (خدمتِ دین اور سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیکچرز کا اہتمام ہوا، جن کے اساتذہ میں قاری اشفاق سعیدی، امتیاز جاوید، انیلا فتح، رابعہ انوار، وسیم اختر، مرزا جنید علی، اطہر جاوید صدیقی شامل تھے۔ نمازِ ظہر اور وقفہ طعام کے بعد طالبات کا دوسرے دن کے لیکچرز کی مناسبت سے مختصر سا ٹیسٹ لیا گیا۔ 03:00 بجے فقہ کی کلاس منعقد ہوئی جس میں کنیز عائشہ صاحبہ نے وضو اور دیگر متفرق مسائل پر لیکچر دیا، وقفہ آرام اور نماز عصر کی ادائیگی کے بعد فنِ نعت کی کلاس میں محترمہ فہمیدہ سعید نے نعتیہ کلام کے انتخاب گفتگو کی، بعد نماز مغرب رانی ارشد صاحبہ نے Self Grooming کے موضوع پر Discussion کنڈکٹ کروائی۔
اسلامک لرننگ کورس کا چوتھادن
کورس کے چوتھے دن تجوید و قرات، تفسیر، عقائد، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ایفائے عہد)، فنِ خطابت، بن دیکھے عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (CD Session)، بیداری شعور (عالمِ اسلام کے خلاف سازشیں) کے عنوانات سے لیکچرز کا اہتمام ہوا جن کے اساتذہ میں قاری اشفاق سعیدی، مسز امتیاز جاوید، انیلا فتح، راؤ اشتیاق، وسیم اختر، فوزیہ شوکت شامل تھے۔ نمازِظہر اور وقفہ طعام کے بعد طالبات کا تیسرے دن کے لیکچرز کی مناسبت سے مختصر سا ٹیسٹ لیا گیا۔ 03:00 بجے فقہ کی کلاس منعقد ہوئی جس میں کنیز عائشہ صاحبہ نے غسل اور دیگر متفرق مسائل پر لیکچر دیا، وقفہ آرام اور نماز عصر کی ادائیگی کے بعد فنِ نعت کی کلاس میں سعدیہ سعید نے طالبات کو راگ بہرو اور راگ ایمن کلیان سکھائے، بعد نماز مغر ب زاہد حسین صاحب نے Moral Values کے موضوع پر Discussion کنڈکٹ کروائی۔
اسلامک لرننگ کورس کا پانچواں دن
کورس کے پانچویں دن تجوید و قرات، تفسیر، عقائد، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (آدابِ مجلس سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آئینے میں)، فنِ خطابت، انسان کے تین دشمن نفس، شیطان اور دنیا (CD Session)، بیداری شعور (تحریک منہاج القرآن کے قیام کی ضرورت و اہمیت) کے لیکچرز کا اہتمام ہوا، جن کے اساتذہ میں قاری اشفاق سعیدی، مسز امتیاز جاوید، انیلا فتح، مرزا جنید علی، وسیم اختر شامل تھے۔ نمازِظہر اور وقفہ طعام کے بعد طالبات کا چوتھے دن کے لیکچرز کی مناسبت سے مختصر سا ٹیسٹ لیا گیا۔ 03:00 بجے فقہ کی کلاس منعقد ہوئی جس میں کنیز عائشہ صاحبہ نے غسل اور نماز کے مسائل پر لیکچر دیا، وقفہ آرام اور نماز عصر کی ادائیگی کے بعد فنِ نعت کی کلاس میں سعدیہ سعیدنے طالبات کو دَف اور نعت کی پریکٹس کروائی، بعد نماز مغر ب محترمہ فوزیہ شوکت نے یتیم کی کفالت کے موضوع پر Discussion کنڈکٹ کروائی۔
اسلامک لرننگ کورس کاچھٹادن
کورس کے چھٹے دن تجوید و قرات، تفسیر، عقائد، First Aid پر بریفنگ، فنِ خطابت، علمِ نافع اور حسنِ نیت (C.D Session)، بیداری شعور (رفاقت کی ضرورت و اہمیت اور شیخ الاسلام کا روحانی مقام) کے موضوع پر لیکچرز کا اہتمام ہوا، جن کے اساتذہ میں قاری اشفاق سعیدی، امتیاز جاوید، انیلا فتح، ڈاکٹر غلام نبی اللہ صدیقی، وسیم اختر، نور فاطمہ شامل تھے۔ نمازِظہر اور وقفہ طعام کے بعد طالبات کا گذشتہ دن کے لیکچرز کی مناسبت سے مختصر سا ٹیسٹ لیا گیا۔ 03:00 بجے فقہ کی کلاس منعقد ہوئی جس میں کنیز عائشہ صاحبہ نے نماز اور دیگر متفرق مسائل پر لیکچر دیا، وقفہ آرام اور نماز عصر کی ادائیگی کے بعد 06:00 بجے حلقہ درود کا اہتمام کیا گیا۔ فنِ نعت کی کلاس میں محترمہ سعدیہ سعید نے راگ ایمن اور راگ مالکوس کی پریکٹس کروائی، بعد نماز مغرب فوزیہ شوکت اور نور فاطمہ صاحبہ نے عورت کا معاشرے میں حقیقی کردار کے موضوع پر Discussion کنڈکٹ کروائی۔
رپورٹ : مدیحہ کلیم، فائضہ محمود راؤ
تبصرہ