اٹلی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تین روزہ دعوتی وتربیتی دورہ پر آریزو، اٹلی پہنچ گئے

مورخہ: 19 جون 2013ء

بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کے بڑے صاحبزادے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مورخہ 19 جون 2013 کو اپنے تین روزہ دعوتی وتربیتی دورہ پر اٹلی پہنچ گئے۔

منہاج القرآن اٹلی کے صدر مجلس شوری محمد علی بھاگٹ، صدر منہاج القرآن چودھری محمد اقبال، ناظم ظہیر احمد انجم اور دیگر عہدیداران نے اپنے محبوب لیڈر کا آریزو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو ایئر پورٹ سے ایک جلوس کی صورت میں منہاج القرآن مرکز لایا گیا جہاں کارکنان نے صدر سپریم کونسل کا فقید المثال استقبال کیا۔ یاد رہے کہ صدر سپریم کونسل اپنے دورہ اٹلی کے دوران ورکز کنونشن، محفل سماع اور ذیلی تنظیمات کے عہدیداران اور فورمز کے ذمہ داران سے ملاقات بھی کریں گے۔

رپورٹ: محمد عمران

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top