اٹلی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزازمیں ظہرانہ

مورخہ: 19 جون 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی جانب سے صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ظہرانہ دیا گیا جس میں منہاج یورپین کونسل کے صدر محمد اعجاز وڑائچ، ناظم محمد بلال اپل، صدر مجلس شوریٰ اٹلی محمد علی بھاگٹ، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی چودھری محمد اقبال، ناظم ظہیر احمد انجم کے علاوہ لوکل میڈیا کے احباب بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن دنیا بھر میں دو سطحوں پر کام کر رہی ہے، پاکستان میں عوامی شعور کی بیداری اور پاکستان سے باہر اسلام کے اصل چہرہ سے پوری دنیا کو روشناس کرانا۔ بعض نا عاقبت اندیشوں کی غلط حرکات کی وجہ سے دنیا بھرمیں اسلام اور پاکستانیوں کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے کہ یہ دہشت گرد ہیں۔ منہاج القرآن اس سوچ کو ختم کرنے کے لئے اپنی محنت کر رہی ہے کہ مسلمان دہشت گرد نہیں اور اسلام امن، محبت اور اخوت کا مذہب ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دہشت گردی کے خلاف 600 صفحات کا فتوی دے کر یہ ثابت کر دیا کہ اسلام کا دہشت گردی سے دورکا بھی تعلق نہیں ا ور منہاج القرآن اسی سوچ کو پروان چڑھا رہی ہے۔ صدر سپریم کونسل کی گفتگو کے بعد ظہرانے میں شریک میڈیا کے احباب نے ملک پاکستان اور پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے حوالہ سے سوالات بھی کئے۔

رپورٹ: محمد عمران

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top