ویانا: منہاج القرآن سنٹر میں شب برات پر پروقار روحانی محفلِ ذکر ونعت اور شب بیداری

مورخہ: 25 جون 2013ء

ویانا (بیورورپورٹ) شب برات کے موقع پر مورخہ 25 جون 2013ء منہاج القرآن سنٹر ویانا میں بابرکت محفل اور شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے اللہ سبحانہ وتعالی کی رحمتوں کو سمیٹنے کی نیت سے شرکت کی۔ نماز مغرب کے بعد شب برات کے خصوصی نوافل ادا کرکے صدر منہاج القرآن آسٹریا خواجہ محمد نسیم نے سب خواتین و حضرات کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر چند روز قبل فوت ہونے والے پاکستانی محمد سلیم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی بھی کی گئی۔

بعد ازاں تلاوت کلام پاک کی سعادت منہاج القرآن آسٹریا کے ناظم دعوت محمد حفیظ اللہ نے حاصل کی انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ عرفان القرآن بھی پیش کیا۔ بارگاہ الہی میں ہدیہ نعت کی سعادت منہاج یوتھ لیگ کے حاجی آفاق اکبر، بلال چیمہ، عامر صدیق، جواد اشرف(ڈپٹی سیکرٹری فنانس)اور یورپ کے معروف نعت خوان غلام مصطفی نعیمی نے حاصل کی۔ خواجہ محمد نسیم نے اس محفل کے انتظام و انصرام میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک میں منہاج سنٹر میں پورا مہینہ افطاری کا اہتمام ہوگا۔ منہاج القرآن آسٹریا کے سیکرٹری جنرل محمد نعیم رضا نے توبہ و استغفار کے موضوع پر منتخب احادیث پیش کرکے خصوصی دعا کروائی جس کے بعد نماز عشاء ادا کرکے تبرک پیشِ خدمت کیا گیا۔ بعدازاں محمد حفیظ اللہ کی امامت میں نماز تسبیح باجماعت ادا کی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے بتائے ہوئے شب برات کے خصوصی وظائف کیے گئے۔ شرکائے شب بیداری والوں کے لیے سحری پیش کی گئی اور نماز فجر کے بعد یہ مبارک نشست خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top