ہالینڈ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام محفل شبِ برات

مورخہ: 25 جون 2013ء

ماں کی اپنی اولاد سے محبت بے مثال ہوتی ہے لیکن اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے بندوں سے ستر گنا محبت کرتا ہے شایداسی لئے بندوں کو معاف کرنے اور نوازنے کے لیئے رحمتِ باری تعالیٰ مختلف حیلے بہانوں کی تلاش میں رہتی ہے تاکہ یہ امت محمدی زندگی کے کسی بھی موڑ پر اپنا رخ اپنے رب کی طرف موڑ کر فلاح والی زندگی کو اپنا سکے۔

منہاج القرآن دی ہیگ(ہالینڈ) میں مورخہ 25 جون 2013 کو بعد نماز عشاء شب برات کی برکتوں والی رات میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شب برات کو شب نجات بھی کہا جاتا ہے لہذا اللہ کی رحمت کو جوش دلانے کے لئے ذکر اذکار کے ساتھ ساتھ محفلِ ذکرِمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فضلیتِ شبِ برات کا بیان اور نہایت ہی خشوع و خضوع کے ساتھ نمازِتسبیح کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد عاجزی و انکساری اور آنسووں اور سسکیوں کے ساتھ اللہ کے حضور دعائیں پیش گئیں۔

پروگرام کے اختتام پر روزہ داروں کے لئے سحری کا اہتمام بھی گیا تھا۔ امام وخطیب اصغر قادری نے شب برات کے عنوان پر ایمان افروز خطاب کیا جبکہ بارگاہ رسالت مآب ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت راحیل اشرف، سکندر خاں، مہیدچوہدری، صادق بٹ نے حاصل کی۔

رپورٹ: امانت علی چوہان (دی ہیگ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top