ڈنمارک: پاکستان کی سفیر کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر کا دورہ

مورخہ: 22 جون 2013ء

سفیر پاکستان فوزیہ عباس نے مورخہ 22 جون 2013 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کا دورہ کیا جبکہ پاکستان ایمبیسی ڈنمارک کا عملہ اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈنمارک کے صدر مجیب الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سفیر پاکستان کے منہاج القرآن سنٹر ڈنمارک پہنچنے پر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کی صدر نفیس فاطمہ افتخار، امیر تحریک علامہ عبدالستار سراج، مسرت ظہور، کنول بٹ اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سید محمود شاہ نے استقبال کیا۔سید محمود شاہ نے سفیر پاکستان فوزیہ عباس کو مرکز کی چیدہ چیدہ خصوصیات سے آگاہ کیا۔ سفیر پاکستان نے منہاج القرآن ڈنمارک کی لائبریری میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور کتب اور سی ڈیز کی اتنی بڑی تعداد میں موجودگی پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے عملے کی محنت کو سراہا۔

علامہ عبدالستار سراج نے سفیر پاکستان کو بتایاکہ حال ہی میں 18ملین کرونز کی مالیت سے خریدا گیا نیا سنٹر ماڈرن آڈیوسسٹم، پروجیکٹرز، وائرلیس، انٹرنیٹ، لفٹ، ویڈیو کیمروں سمیت تمام جدیدسہولیات سے مزین ہے، اس کے علاوہ کار پارکنگ، کانفرنس روم، کچن، کلاس رومز، خواتین کے لئے ایک مکمل پورشن اور ہزاروں کتابوں اور سی ڈیز پر مشتمل سیل سنٹر یورپ میں اسلامی کتب کا سب سے بڑا سیل سنٹر ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔ پاکستانی سفیر نے مسجد کے ہالز کا بھی جائزہ لیا اور خواتین کے ہال کے بارے میں چند سوالات بھی کئے اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ منہاج القرآ ن میں خواتین کو تمام سرگرمیوں میں برابر شریک کیا جاتا ہے اور یکساں حقوق حاصل ہیں۔ بعد ازاں سفیر پاکستان نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات بھی کی جو ان دنوں یورپ کے دعوتی وتربیتی دورہ پر ہیں۔

رپورٹ: محمد منیر

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top