گوجر خان: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شب برات کے موقع پر محفل کا انعقاد

مورخہ: 25 جون 2013ء

درِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دوری کی وجہ سے پاکستان کو مشکل ترین حالات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ ہم نے اپنے آقا و مولا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو بھلا دیا ہے۔ اسوہ حسنہ پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اقوام عالم میں ہم ذلت و رسوائی کا شکار ہیں اور ہم پر ظالم حکمران بھی مسلط کئے گئے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی قوم کو اجتماعی توبہ کرنا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام شب برات کے موقع پر منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اقبال اکبر فاضل دی منہاج یونیورسٹی لاہور نے کیا۔ اس موقع پر امجد رشید صائم چشتی، حسنین برادران ، عبدالستار نیازی، عبدالمجید و دیگر نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہِ عقیدت بصورت نعت پیش کیا۔ محفل میں کثیر تعداد میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و عہدیداران سمیت عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر خصوصی دعا کے بعد لنگر بھی تقسیم کیاگیا۔

رپورٹ : عبدالستار نیازی (ناظم میڈیا تحریک منہاج القرآن گوجرخان )

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top