کراچی: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام محفل شب برات

مورخہ: 25 جون 2013ء

کراچی: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامعہ مسجد رحمانیہ میں شب برات کے موقع پر ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا۔ بعد ازاں بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گل ہائے عقیدت پیش کیے گئے۔

اس محفل میں علامہ رانا نفیس قادری نے شب برات کی اہمیت اور بندگی و عبادت کے حوالے سے خصوصی خطاب فرمایا۔ حاضرین مجلس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی و امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top