آزاد کشمیر: تحریک منہاج القرآن کھوئی رٹہ کی تنظیم سازی
منہاج علماء کونسل کھوئی رٹہ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس زیر صدارات صدر تحریک منہاج القرآن کھوئی رٹہ حافظ محمد وسیم زیدی ہوا۔ اجلاس میں تحصیل بھر کے علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز حافظ قمر قیوم نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جبکہ محمد ابصار قادری نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہءِ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
باہمی مشاورت سے منہاج علماء کونسل کھوئی رٹہ کے جن نو منتخب عہدیداران کا چناؤ ہوا ان میں صدر منہاج علماء کونسل کھوئی رٹہ پروفیسر حافظ آفتاب احمد ضیاء، ناظم منہاج علماء کونسل کھوئی رٹہ علامہ حافظ محمد عرفان، ناظم تربیت حافظ محمد قمر قیوم، ناظم دعوت علامہ حافظ محمد اشتیاق سلطانی، نائب ناظم دعوت و تربیت علامہ حافظ محمد رضوان چشتی، ناظم نشر واشاعت حافظ ظہیر احمد، ناظم تعلقات عامہ قاری سعید احمد چشتی ناظم رابطہ حافظ حفیظ احمد، نائب ناظم علامہ حافظ محفوظ الحق رضوی، ناظم مالیات قاری اسد محمود جبکہ منہاج علماء کونسل کھوئی رٹہ نائب صدور میں حافظ ارشد محمود سلطانی، قاری شاہد احمد، حافظ ساجد محمود، حافظ راسب محمود، حافظ محمد ناصر سلطانی شامل ہیں۔
اجلاس میں تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کے ناظم نشر و اشاعت عرفان محمود قادری، ناظم TMQ کھوئی رٹہ محمد ابصار قادری، ناظم ممبر شپ TMQ کھوئی رٹہ یاسر شبیر ڈار نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداران منہاج علماء کونسل کھوئی رٹہ کو خصوصی مبارکباد بھی دی۔
نو منتخب صدر منہاج علماء کونسل کھوئی رٹہ پروفیسر آفتاب احمد ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا معاشرہ کی اصلاح کی سب سے بڑی ذمہ داری علماء کرام پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلک کے خلاف اٹھنے والے فتنوں اور سازشوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کے لئیے تحریک منہاج القرآن کے علمی و فکری اسلحہ سے لیس علماء میدان عمل میں موجود ہیں۔
رپورٹ: محمد ابصار قادری ناظم تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ
تبصرہ